ابنا: ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے پیش نظر عالمی یوم القدس کے جلوسوں کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں یہ جلوس جس قدر زیادہ پرشکوہ ہوں گے اسی قدر ان کے معنی فلسطین کی مظلوم ملت کی زیادہ سے زیادہ حمایت کے ہوں گے اور غاصب صیہونی حکومت کو یہ واضح پیغام پہنچ جائے گا کہ غصب، جارحیت اور قتل کا نتیجہ شکست و ناکامی کی صورت میں ہی برآمد ہوتا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہاکہ عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ ایران کی مسلمان اور انقلابی قوم مظلوموں خصوصا فلسطین کی مظلوم ملت کی حامی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ رواں سال کا عالمی یوم القدس گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہا کہ نہتے اور روزہ دار فلسطینی برسہا برس سے محاصرے میں ہیں اور آج وہ ایک غاصب اور سفاک حکومت کے خلاف لڑ رہے اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ واضح رہےکہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے دن کو عالمی یوم القدس کا نام دیا تھا۔
.......
/169